پی ٹی آئی کا سینٹ میں ا پوزیشن لیڈر کے لئے علی ظفر اور پارلیمانی لیڈر کے لئے عون عباس کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان

ہفتہ 6 اپریل 2024 20:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) پی ٹی آئی نے سینٹ میں ا پوزیشن لیڈر کے لئے علی ظفر اور پارلیمانی لیڈر کے لئے عون عباس کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کرتے ہوے مطالبہ کیا ہے جب تک کے پی کے میں سینٹ الیکشن نہیں ہوتا ایوان بالاکے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے ۔ رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے دیگر رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ۔

گواہان نے تسلیم کیا کوئی زمین مفت الاٹ نہیں ہوئی ۔ توشہ خانہ کیس بھی بے بنیاد ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد کیس بنائے گئے تمام کیسز سیاسی ہیں ۔ انہوں نے کہا بشری ب بی بی کی سلو پوائزننگ کے مواف پر قائم ہیں ۔ انکے شوکت خانم سے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

شوکت خانم کی رپور ٹ کو ہم تسلیم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نا ا ہل کیا گیا اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا ۔

الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں نا کام ہو چکا ۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن ہو نے تک ایوان بالا کے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے سینٹ کے لئے علی ظفر کو پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر نامزد کیا ۔ انہوں نے کہا سینٹ میں ہمارا پارلیمانی لیڈر عون عباس بپی ہو گا ۔

انہوں نے کہا شہر یار آ فریدی کے لئے ہمارے دل میں بہت عزت ہے۔ انہوں نے جس امیدوار کے لئے جو کہا درست کہا ۔ انہوں نے کہا جو لوگ پریس کانفرنس کر چکے بیانات دے چکے انکے واپس آنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی خود کریں گے ۔ ہماری درخواست ہے جو بات کرنی ہے پارٹی پلیٹ فارم پر کریں ۔ اس موقع پر شیر افضل نے کہا کہ شہریار آفریدی کی باتیں بالکل ٹھیک ہیں ۔ میرے خلاف باتیں کرنے والے مجھے نہیں پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔