?وزات تعلیم کی جانب سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو بچوں کو ڈانس پریکٹس پر مجبور کرنے کے نوٹیفکیشن ملک کی اسلامی شناخت پر کاری ضرب ہے،مولانا عبدالرحمٰن رفیق

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:00

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2024ء) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست وضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وضلعی سرپرست اعلی مفتی محمد روزی خان ،سنئیر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور دیگر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نونہالان قوم ڈانس پریکٹس پر مجبور کرنا نظریہ وطن کا قتل ہے ۔

وزات تعلیم کی جانب سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کو بچوں کو ڈانس پریکٹس پر مجبور کرنے کے نوٹیفکیشن ملک کی اسلامی شناخت پر کاری ضرب ہے ۔ اس حوالے سے جمعیت علما اسلام پاکستان لیول پر سخت اجتجاج کرے گی ۔جمعیت علما اسلام کے رہنماں نے ملک کے بعض علاقوں میں قادیانیت کی تبلیغ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا قادیانیت کی اجازت آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

(جاری ہے)

ناموس رسالت اور ناموسِ صحابہ پر جان نچھاور کرنے سے گریز نہیں کریں گے ۔ قادیانی آئین پاکستان کی روح سے کسی قسم کی سرگرمی نہیں کے مجاز نہیں ہے نہ وہ عبادت گاہوں کی تعمیر نہ اپنی مکروہ تعلیمات کا پرچار کرسکتا ہے ۔ اعلی عدلیہ اور بڑے سے بڑے جج کو یہ اختیار نہیں کہ وہ آئین دشمن ،اسلام دشمن کو کسی قسم کی تعلیم یاکسی اسلامی موضوع پر تشریح کی اجازت دے ۔

انہوں نے کہا کہ مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمہ اللہ علیہ اور دیگر اکابرین کی محنت اور جدوجہد کی بدولت قادیانی لابی غیر مسلم اقلیت قرار دی گئی ہے ۔ پاکستان میں کسی بھی طاقت ور سے طاقت ور قوت ان کو تبلیغ اور نرم سپیس دینے کی اجازت کاتصور نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام ملک میں اسلامی تشخص کی ریڈ لائن ہے ۔ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور ناموس صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کیلئے ہمارے اکابرین اور کارکنوں کی آئینی کردار کے ساتھ جان کے نذرانوں کی صورت میں انمٹ تاریخ ہے ۔