سعودی عرب میں ایک ہفتے میں 21 ہزار غیرقانونی تارکین گرفتار

اتوار 7 اپریل 2024 08:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز کے دوران ایک ہفتے کے دوران 21 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اے کے مطابق سکیورٹی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران گرفتار کیے جانے والے 21 ہزار غیرملکیوں میں سے 14 ہزار323 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 2 ہزار 404 پر قوانین محنت کی خلاف ورزی جبکہ4ہزار 778 افراد سرحدی خلاف ورزیوں پر حراستمیں لئے گئے ہیں۔سکیورٹی ادارے نے کہا کہ سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے جو غیرقانونی طورپر مملکت کی سرحد عبور کر کے داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :