ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی،12 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل

اتوار 7 اپریل 2024 10:40

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالے شیشوں اور غیر نمونہ/فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 60فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئی جبکہ 12 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی ۔ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق دورانِ چیکنگ250 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،75 رنگ برنگے شیشے اور60 فینسی نمبر پلیٹس اتار دی گئی جبکہ 12 گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی اور دیگر گاڑیوں کو وارننگ جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز نے اے ای ٹی اوز ، ٹریفک پولیس کے ہمراہ سری نگر ہائی وے جی چودہ ، زیرو پوائنٹ ، ایف سیون اور گردونواح میں گاڑیوں کو چیک کیا، جن میں رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کی وجہ سے گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کر دی گئی اور ان گاڑیوں کی رجسٹریشن اب رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس کو اتروانے کے بعد بحال کر دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ گاڑیوں سے رنگ برنگے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس اتار دیں اور صرف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے منظور شدہ نمبر پلیٹس کا استعمال کریں تاکہ کارروائی سے بچا جاسکے۔واضح رہے کی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مشترکہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔