چین میں بحری جہاز کا ماہی گیر کشتی سے تصادم 8،افراد لاپتہ

اتوار 7 اپریل 2024 11:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2024ء) چین کے صوبے ہینان کے جنوب مغربی ساحل پر ماہی گیری کی کشتی اور بحری جہاز میں تصادم کے بعد ڈوبنے سے 8افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے میڈیاکو بتایا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی جس کا نام یوینان آویو 36062ہے پاناما کے کنٹینر جہاز ایس آئی ٹی سی ڈاننگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کشتی اور جہاز ڈوب گئے جبکہ 8افراد لاپتہ ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو کشتیاں، ہوائی جہاز اور ریسکیو اہلکاروں کو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ ڈوبی ہوئی ماہی گیری کی کشتی کے مقام کا تعین کر لیا گیا ہے تاہم اس مقام پر پانی کے تیز بہاؤ اور ڈوبے ہوئے جہاز کے ارد گرد ماہی گیری کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے غوطہ خور کیبن میں داخل نہیں ہو سکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔