قرآن رشدو ہدایت کا سرچشمہ و انسانی فلاح کا ضامن ہے ‘ جے یو آئی

آج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا واحد حل قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے

اتوار 7 اپریل 2024 13:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) امیر جمعیت علما ئے اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمدہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ قرآن رشدو ہدایت کا سرچشمہ و انسانی فلاح کا ضامن ہے ،صاحب قرآ نؐ کے بعد قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات اور انسانیت کی تاریخ کا سب بڑا معجزہ ہے،آج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا واحد حل قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قرآن مجید صرف مومنوں اور مسلمانوں کے لئے ہی نہیں ، تمام انسانوں کیلئے سر چشمہ ہدایت ہے ۔ جس طرح اللہ تعالی صرف مسلمانوں کا ہی رب نہیں بلکہ وہ تمام جہانوں اور کائنات کے تمام انسانوں کا خالق و معبودہے ، اسی طرح پیغمبر آخرالزماںﷺ بھی صرف مسلمانوں کے نبیﷺ نہیں بلکہ تمام جہانوں اور کائنات کے سارے انسانوں کیلئے نبی رحمتﷺ ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج مسلم دنیا کو کردار کے غازی حکمرانوں کی ضرورت ہے جو قرآنی تعلیمات پر خود عمل پیرا ہوکر دنیا کے سامنے عملی نمونہ پیش کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :