آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی، اقوام متحدہ میں غزہ کی صورتحال بتاتے زلزلہ آگیا

اتوار 7 اپریل 2024 14:35

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) نیویارک میں گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس کے دوران زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں جب زلزلہ آیا اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کی خراب صورتحال بیان کی جارہی تھی۔

(جاری ہے)

اچانک زلزلے کے جھٹکوں نے اسپیکر کو خاموش کردیا تاہم ان کے دوبارہ بولنے سے پہلے شرکا میں سے آواز آئی کہ آپ کی باتوں نے تو زمین ہلا دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست نیو جرسی اور نیویارک سمیت کئی شہروں میں زلزلہ آیا تھا اور بلندو بالا عمارتیں لرز اٹھیں تھیں۔امریکی ریاست نیو جرسی میں زلزلہ، نیو یارک سمیت دیگر شہروں میں بھی عمارتیں لرز گئیںمقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 23 منٹ پر 4.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔