اے آر وائی کمیونیکیشنز نے نیوزی لینڈ کی مردوں اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کی کرکٹ سیریز کے لیے میڈیا کے حقوق حاصل کرلیے

میڈیا رائٹس کا تازہ ترین معاہدہ پچھلی سیریز کے مقابلے میں نمایاں 41 فیصد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کااعلامیہ

اتوار 7 اپریل 2024 14:55

اے آر وائی کمیونیکیشنز نے نیوزی لینڈ کی مردوں اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) اے آر وائی کمیونیکیشنز نے شفاف ٹینڈر کے عمل کے بعد آئندہ مردوں اور خواتین کی سیریز کے میڈیا حقوق حاصل کر لیے ہیں جو پاکستانی شائقین کے لیے بین الاقوامی دو طرفہ کرکٹ کی نشریات کے معیار کو بڑھانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جامع حکمت عملی اور پالیسی کے مطابق کیا گیا تھا۔اس معاہدے کے تحت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18 اپریل سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں مردوں کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنز سیریز جس میں 18 اپریل سے 3 مئی تک کراچی میں تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے، اے اسپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست نشر ہونگے جو ملک کا سب سے بڑا ایچ ڈی اسپورٹس چینل ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اور اے آر وائی کمیونیکیشنز کے درمیان شراکت داری کا آغاز 2022 میں ہوا تھا جب ملک کے سب سے مقبول اور بااثر نیٹ ورکس میں سے ایک نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق حاصل کیے تھے۔میڈیا رائٹس کا تازہ ترین معاہدہ ان کے درمیان پچھلی سیریز کے مقابلے میں نمایاں 41 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ پی سی بی کی سیلز کی مہارت کی عکاسی کرتا ہے جو آنے والی ہوم سیریز سے زیادہ سے زیادہ ریونیو جنریشن کو یقینی بناتا ہے جس کے بعد کرکٹ کی ترقی میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سلمان اقبال نے کہا کہ ان دو دلچسپ سیریز کے دوران اے اسپورٹس ایچ ڈی پاکستان کرکٹ کے لیے بنیادی منزل کے طور پر کام کرے گا اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اے آر وائی کی دیرینہ شراکت کو جاری رکھنے پر بہت خوش ہوں۔ہم نے پاکستان میں کھیلوں کے اہم ایونٹس کو فروغ دینے کے لیے اپنے مواد کے پورٹ فولیو کو تیار کیا ہے، اور یہ شراکت داری ہمارے مشن کو حاصل کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بالترتیب مردوں اور خواتین کی آئندہ سیریز کے لیے اے اسپورٹس ایچ ڈی کے ساتھ تعاون کرنے پر خوشی ہے۔یہ شراکت پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے اپنے شائقین کو ایک منصفانہ اور شفاف عمل کے ذریعے اعلیٰ معیار کی نشریات فراہم کرنے کے وڑن کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس طرح ایک قومی اثاثے کے طور پر پی سی بی کی برانڈ ویلیو میں اضافہ ہوتا ہے۔ ہم ٴْپر امید ہیں کہ ہماری شراکت داری کا یہ نیا سنگ میل باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔اے اسپورٹس ایچ ڈی کے پاس ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ، پاکستان کی مردوں کی ٹیم کے دو طرفہ میچز، آئی سی سی مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی وورلڈ کپ، آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023، قطر میں 2022 فیفا ورلڈ کپ سمیت مختلف اہم ایونٹس کا کامیاب ٹریک ریکارڈ ہے۔ جنوبی افریقہ کی ایس اے ٹوئٹی۔لنکا پریمیئر لیگ، میجر لیگ کرکٹ، کینیڈا گلوبل ٹی ٹوئنٹی ابوظہبی ابوظہبی کی آئی ایل ٹی ٹین آئی ایل ٹی ٹوئنٹی۔ فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی فارمولا ون فارمولا ای اور لا لیگا اس میں شامل ہیں۔