یونان کشتی حادثیکا مرکزی ملزم سرگودھا سے گرفتار

یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا، رپورٹ

اتوار 7 اپریل 2024 15:35

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) پولیس نے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو سرگودھا سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم یاسر کو علاقہ پھلروان سے گرفتار کیا گیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ گرفتاریاسریونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم ہے، ملزم نے کشتی متاثرین سے لاکھوں روپے بٹورکر انہیں کشتی میں سوارکرایا۔پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد ملزم کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یونان کشتی حادثہ 14 جون 2023 کو پیش آیا تھا جس میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 12 پاکستانی خوش قسمتی سے بچ گئے تھے۔