dبیوی کے 224 ٹکڑے کرنے والے کو آج سزا سنائی جائے گی

ں*برطانیہ کے نکولس نے ایک سال قبل ہولی بریملے کو چٴْھری کے کئی وار کرکے قتل کیا تھا

اتوار 7 اپریل 2024 17:50

م*لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) ایک سال قبل بیوی کو قتل کرکے اٴْس کے 224 ٹکڑے کرنے والے برطانوی باشندے کو آج (8 اپریل کو) سزا سنائی جائے گی۔ 28 سالہ سفاک قاتل نے عدالت کے روبرو اعترافِ جرم کیا اور قتل کا کوئی سبب بیان نہ کرسکا۔26 سالہ ہولی بریملے کے جسم کے ٹکڑے 25 مارچ، 2023 کو بیسنگم شائر، لنکن شائر کے نزدیک دریائے وِدام کے کنارے دریافت ہوئے تھے۔

لنکن سٹی پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ نکولس میٹسن نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکڑے کیے اور اِن ٹکڑوں کو ٹھکانے لگانے میں ایک شخص سے مدد لی۔ شریک مجرم نے بھی اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ہانکوک کو اس کام کے لیے خطیر رقم دی گئی تھی۔نکولس میٹسن 2013، 2016 اور 2017 میں بھی اپنی سابق پارٹنرز کے خلاف جرائم کا مرتکب پایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نکولس میٹسن اور ہولی بریملے کی شادی 2021 میں ہوئی تھی۔

اٴْن کے درمیان ناچاقی بڑھ گئی تھی اور معاملہ طلاق واقع ہونے تک جاپہنچا تھا۔ تب نکولس نے اٴْسے چٴْھری کے کئی وار کرکے قتل کیا اور لاش کے ٹکڑے کردیے۔ابتدا میں اٴْس نے یہ کہتے ہوئے پولیس کو دھوکا دینے کی کوشش کی کہ اٴْس کی بیوی کا دماغ توازن خراب ہے اور اپنا ہاتھ بھی دکھایا جس پر کاٹے کا نشان تھا۔پولیس نے بتایا کہ نکولس پالتو جانوروں پر بھی مظالم ڈھاتا تھا۔ اٴْس نے اپنی بیوی کا پالتو کتا اور بلی بھی مار ڈالی تھی۔