سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 برس مکمل، قوم کا شہداء کو سلام

7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ سیاچین گلیشئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا

اتوار 7 اپریل 2024 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) سانحہ گیاری سیکٹر کو 12 برس مکمل ہو گئے۔7 اپریل 2012 کو بڑا برفانی تودہ سیاچین گلیشئر میں فوجی یونٹ پر آ گرا، سانحے میں این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ وہاں موجود افراد میں سے کسی کو بھی زندہ نہیں نکالا جاسکا تھا۔

(جاری ہے)

فوجی یونٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجی جوان شہید ہوئے تھے، غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا لیکن پاک آرمی بالخصوص انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن میں بڑی دل جوئی اور جوان مردی سے اس مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

شہداء کی یاد میں یادگار شہداء بطور مونومنٹ سیاچن کی بلند و بالا چوٹی پر نصب کیا گیا، پوری قوم گیاری سیکٹر کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، شہدائے گیاری سیکٹر کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :