ریلوے انتظامیہ کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مچھ اور سبی ریلوے اسٹیشن پر قائم تمام اسٹالز کو بند کردیا گیا

اتوار 7 اپریل 2024 18:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اپریل2024ء) ریلوے انتظامیہ کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے مچھ اور سبی ریلوے اسٹیشن پر قائم تمام اسٹالز کو ان کی ٹھیکے کی مدت ختم ہونے کے بعد اس کو توسیع دینے کے لئے اسٹالز مالکان کی جانب سے اقدامات نہ اٹھانے کی وجہ سے بند کیا گیا ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان اسٹالز مالکان کو متعدد بار تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ اسٹالز کے ٹھیکیداری معاہدے کو توسیع دیں یا پھر اس کی اوپن بولی کراکر نئے ٹھیکیداروں کو اسٹالز ٹھیکے پر دیئے جائیںاسٹالز کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے اس سے قبل محکمہ ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی دیگر ٹرینوں جس میں اکبر بگٹی ایکسپریس ، اباسین ایکسپریس، چلتن ایکسپریس سمیت دیگر کو بند کردیا گیا جو تا حال بند ہے حالانکہ اتوار کو عید اسپیشل ٹرین بھی روانہ ہوئی ہے اور مسافروں کو ماہ صیام کے اس بابرکت مہینے میں ریلوے اسٹیشنوں پر قائم اسٹالز کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سبی کے علاقے میں حالانکہ موسم گرم ہوتا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات درپیش آتی ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان وفاقی وزیر ریلوے، چیئرمین ریلوے اور جنرل منیجر ریلوے سے اپیل کی ہے کہ مچھ اور سبی ریلوے اسٹیشنوں پر قائم اسٹالز کو بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ان اسٹالز کو دوبارہ فعال بناکر کوئٹہ سے اندرون پاکستان اور دیگر صوبوں کو جانے والی بند ٹرینوں کو بھی بحال کیا جائے تاکہ مسافروں کو بہتر سفری سہولیات میسر آسکیں۔