کراچی میں فقہ جعفریہ کے تحت مختلف مساجد وامام بارگاہوں میں نماز عیدالفطر کے اوقات

اتوار 7 اپریل 2024 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) کراچی میں فقہ جعفریہ کے تحت مختلف مساجد وامام بارگاہوں میں نماز عیدالفطر کے اوقات جاری کردیئے گئے۔ محفل مرتضیٰ ، پی ای سی ایچ سوسائٹی محفل مرتضیٰ ، پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک163/L,Block 3 میں نماز عید الفطر صبح07:30 بجے ہوگی جس کی امامت مولانا محمد حسین رئیسی کرینگے۔

(جاری ہے)

مسجد و امام بارگاہ صادقیہ لیاقت آباد میں نماز عید الفطر صبح 08:00بجے ،امامت مولانا سرباز شگری ،مسجد و امام بارگاہ جامعہ امامیہ ناظم آباد نمبر2نماز عید الفطر صبح8:30بجے،امامت مولانا غلام نبی جعفری، مسجد و امام بارگاہ ایلیا ،پی آئی بی کالونی میں نماز عید الفطر،08:30بجے امامت مولانا فدا حسین ، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں پہلی جماعت صبح 8بجے ،امامت مولانا صادق جعفری، مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد پہلی جماعت صبح 8بجے ،امامت مولانا عمید عسکری کاظمی اور دوسری جماعت صبح9بجے ،امامت مولانا غلام حیدر، مسجد صاحب الزماں گلستان جوہر بلاک نمبر14 میں پہلی جماعت صبح 07:30بجے ،امامت مولانا غلام حیدر صادقی ، دوسری جماعت صبح 08:30بجے ،امامت مولانا عنبر حسین الحسینی، مسجد باب العلم نارتھ ناظم آباد میں پہلی جماعت صبح 8بجے ،امامت مولانا عمید عسکری کاظمی اور دوسری جماعت صبح9بجے ،امامت مولانا غلام حیدر ، جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر پہلی جماعت صبح 8بجے ،امامت مولانا کمیل موسوی اور دوسری جماعت صبح9بجے ،امامت مولاناقاسم رضا جارچوی، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں پہلی جماعت صبح 8بجے ،امامت مولانا صادق جعفری اور دوسری جماعت صبح 9بجے ،امامت مولانا ملک غلام رمیز ، مسجد حُر تہیسر ٹاؤن ،لیاری ایکسپریس وے میں نماز عید الفطر صبح8بجے ،امامت مولانا آغا دانش ، مسجد شاہ کربلاء ،رضویہ سوسائٹی ناظم آباد میں پہلی جماعت صبح9بجے ،امامت مولانا علی محمد نقوی اور دوسری جماعت صبح9:45(پونے دس)امامت مولانا غلام نبی جعفری کی امامت میں ادا کی جائے گی۔