قومی شاہراہ پر کراچی سے صادق آباد جانے والی مسافرکو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی خواتین بچوں سمیت 20 زائد مسافر شدید زخمی

اتوار 7 اپریل 2024 20:25

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2024ء) قومی شاہراہ پر کراچی سے صادق آباد جانے والی مسافرکو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی خواتین بچوں سمیت 20 زائد مسافر شدید زخمی،بھریا نوشہروفیروز اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،موٹروے اور ڈسڑکٹ پولیس اور 1122 نے پہنچ کر امدادی کاروائیاں کیں، متاثرہ کوچ ڈرائیور اور عملہ موقع سے فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کراچی سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار مسافر کوچ نمبر LES5521 گدھا گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ڈرائیور سے بے کابو ہو کر الٹ گئی اور ہائی وے سے نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں کوچ میں سوار بچوں خواتین سمیت بیس سے زائد مسافر شدید زخمی ہو گئے واقع کی اطلاع پر موٹروے ڈسڑکٹ پولیس اور 1122 ریسکیو نے پہنچ کر زخمیوں کو کوچ سے نکالا ہو بھریاسٹی اور اسپتالوں میں منتقل کردیا دیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جبکہ متعدد سیریس زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل،زخمیوں میں بچی اسما،مسمات شمیم،مسمات مصباح اعوان، نادر چنٹر، محمد عمر بوٹا، رحمت اللہ، فہیم اعوان، سجاد احمد، فقیر محمد ،حسین بخش، منظور احمد، محمد عاصم گبول، محمد اخلاق ،احسان علی، امجد محمود، عمران علی، صداقت راجپوت ،ساجد علی، محمد رمضان ،بلال احمد بلوچ، عبدالحمید ،محمد نواز، محمد ندیم سمیت دیگر شامل ہیں،اس موقع پر موٹروے پولیس آفیسر شہاب نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری میں اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا ہے ہم نے تمام زخمیوں کو کوچ سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد متبادل کوچوں میں اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا ہے،جبکہ متاثرہ کوچ ڈرائیور اور عملہ موقع سے فرار ہو گیا ہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے،اطلاعات کے مطابق حادثہ کے فورن بعد رہزنوں نے پہنچ کر زخمی مسافروں سے موبائل فون نقدی اور دیگر سامان کی لوٹ مار کی اور پولیس کے پہنچنے پر فرار ہو گئے۔