مسلسل جنگ زدہ فلسطین میں 10 لاکھ افراد کو قحط کا سامنا

غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت

پیر 8 اپریل 2024 11:58

مسلسل جنگ زدہ فلسطین میں 10 لاکھ افراد کو قحط کا سامنا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) سربراہ عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) ٹیڈروس ایڈہانوم نیکہا ہیکہ غزہ میں بچوں کی اموات تمام انسانیت پر دھبہ ہیں۔غزہ پر7 اکتوبر سے شروع ہوئے اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل ہونے پر جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کے زخم اور ان کی اموات انسانیت پر داغ بنے رہیں گے، موجودہ اور آنے والی نسلوں پر یہ حملے ختم ہونے چاہئیں۔

ٹیڈروس ایڈہانوم کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات، خوراک، ایندھن،صحت کی دیکھ بھال سے انکار غیرانسانی اور ناقابل برداشت ہے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں جن میں 13 ہزار سے زائد تعداد بچوں کی ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل جنگ زدہ فلسطین میں 10 لاکھ افرادکو قحط کا سامنا ہے۔ فلسطین کا سب سے بڑا غزہ کا الشفا اسپتال مردہ خانہ بن چکا ہے جو کہ اب لاشیں سنبھالنے کے قابل بھی نہیں رہا، دفن شدہ لاشوں میں کے بھی کچھ اعضا زمین سے باہر ہیں اور کچھ لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی ہیں اورکوئی دفنانے والا نہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر ابھی تک جنگی جنون سوار ہے، حملے روکنے سے صاف انکار کرتے ہوئے نیتن یاہو نیکہا ہیکہ یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ بند نہیں ہوگی۔