نامعلوم افرادکی محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں پر فائرنگ،ڈرائیور زخمی

پیر 8 اپریل 2024 14:48

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈیرہ اسماعیل خان کےتھانہ یارک کی حدود میں نامعلوم افرادکی محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں پر فائرنگ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تھانہ یارک کی حدود علاقہ گاﺅں قلندر میں گلوٹی فٹبال گراﺅنڈ کے قریب نامعلوم افراد نے محکمہ ایکسائز کے اسٹاف کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے محکمہ ایکسائز کی گاڑی کا ڈرائیور افتخار زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ ایکسائز کے اہلکار انسپکٹر الیاس اپنے ڈرائیور کے ہمراہ چیکنگ کے لیے موجود تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس نے واقعہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔\378