چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس

پیر 8 اپریل 2024 15:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے،اگرکوئی سائل سمجھتا ہے کہ اس کی داد رسی قانون کے مطابق نہیں ہوئی تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔

(جاری ہے)

فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ 31سال کے عرصے میں 15ہزار فیصلے دئیے جن میں صرف 509فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، ان میں بھی 279کو عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ عرصے میں ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے لیکن ہمارے قانون کے مطابق فیصلوں پر تنقید کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ان فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ۔ انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس جسٹس اشتیاق ابراہیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔