غزہ جنگ میں مظالم بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں، کمشنر انروا
جنگ نے تمام ریڈ لائنز کوعبور کرلیا ، غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو ملیا میٹ کردیا گیا، 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے غزہ جنگ میں بچوں، صحت کے کارکنوں، صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد کو مار دیا گیا ہ،رپورٹ
پیر 8 اپریل 2024 17:34
(جاری ہے)
انرواکمشنر نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، انہوں نے اسرائیل سے مزید زمینی گزرگاہیں کھولنے اور انروا کے کام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی سے اپنی کچھ فوج کے انخلا کا اعلان کیا ہے ، اس کے بعد چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ میں تعداد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی۔اسرائیل نے وعدہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملہ کرے گا، اس شہر کو حماس کا آخری گڑھ سمجھا جارہا ہے، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اپنی حکومت سے کہا کہ ہماری فتح کا مطلب یہ ہے کہ رفح سمیت پوری غزہ کی پٹی سے حماس کو ختم کردیا جائے۔رفح شہر میں غزہ کی پٹی کی نصف آبادی کے قریب 14 لاکھ کے لگ بھگ فلسطینی پناہ گزین ہیں، رفح پر حملہ کے حوالے سے امریکا سمیت عالمی برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ 7اکتوبر سے شروع ہونیوالی جنگ میں صہیونی فورسز نے تاریخ کے بدترین دہشتگردی کی اور 33ہزار 175 فلسطینیوں کو شہید کردیا جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.