اوکاڑہ، شیطان صفت شخص کا سوتیلی بیٹی سے منہ کالا

ڈی پی او کا سخت نوٹس ڈی پی او نے کہا کہ ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزت کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہے ڈی پی او۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 8 اپریل 2024 19:26

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) اوکاڑہ شیطان صفت شخص کا سوتیلی بیٹی سے منہ کالا ڈی پی او کا سخت نوٹس ڈی پی او نے کہا کہ ماوں بہنوں بیٹیوں کی عزت کی حفاظت ہمارے فرائض میں شامل ہے ڈی پی او۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 11/1L کی رہائشی خاتون کبری بی بی جو کہ طلاق یافتہ تھی جو 2 بیٹیوں اور ایک بیٹے کی ماں تھی نے محمد اکرم ولد محمد اسلم سے 3 سال قبل دوسری شادی کرلی اورحسن ٹاون بائی پاس رینالہ خورد ایک کرایہ کے مکان میں رہنے لگے۔

گزشتہ روز کبری اپنے بچوں کے ہمراہ سودا سلف لینے گھر سے بازارچلی گئی گھر میں اس کے پہلے خاوند سی17 سالہ بیٹی (ف) اور خاوند اکرم موجود تھا جو گھر میں سوتیلی بیٹی کو پاکر درندہ بن گیا جس نے ماہ رمضان کے تقدس کو بھی نہ دیکھا اور اپنی ہوس مٹانے کے لئے سوتیلی بیٹی سے زبر دستی منہ کالا کرنا شروع کر دیا کہ اچانک کبری گھر واپس اگئی اور اپنے خاوند کو برا بھلا کہنے لگی تو شیطان صفت خاوند نے بیوی کو تھپڑ مارنے شروع کر دئیے۔

(جاری ہے)

شور مچانے پر مقامی لوگ اگئے مگر ملزم فرار ہوگیا پولیس تھانہ سٹی رینالہ خورد نے متاثرہ بچی کی ماں نے اپنے دوسرے خاوند کے خلاف مقدمہ نمبر 471/24 درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اہل علاقہ نے جرم ثابت ہو جانے پر ملزم کو سخت سے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔#