سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت

سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے،او جی ڈی سی ایل

پیر 8 اپریل 2024 21:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) سندھ میں کنویں کی کھدائی کے دوران گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق سجاول میں 12 لاکھ 40 ہزار اسٹینڈرڈ کیوبک میٹر گیس کا ذخیرہ ملا ہے جس سے ملکی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق نور ویسٹ کنواں نمبر1 کی 2975 میٹر تک کھدائی کی گئی جس کے بعد گیس دریافت ہوئی، گیس کا کنواں او جی ڈی سی ایل کی 100 فیصد ملکیت ہے۔اضافی پیداوار سے سالانہ ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔ او جی ڈی سی ایل نے اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر گیس دریافت سے آگاہ کر دیا ہے۔