پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا

اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا

پیر 8 اپریل 2024 21:22

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا، اس دوران 20 ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہوگا اور 10 جون تک جاری رہے گا ، اس دوران 20ہزار سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے قبل از حج آپریشن کے پہلے روز 9 مئی کو کراچی، اسلام آباد ، پشاوراور لاہور سے پروازیں روانہ ہوں گی، جن کے ذریعے تقریبا ایک ہزار سے زائدعازمین حجازمقدس روانہ ہوں گے۔

پی آئی اے کی خصوصی حج اور شیڈول پروازیں جدہ اور مدینہ کیلئے آپریٹ ہوں گی، پی آئی اے اپنے قبل از حج آپریشن میں بوئینگ 777اور ائیر بس A320 ساختہ طیارے استعمال کرے گا۔پی آئی اے کے حج آپریشن کے لئے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، سیالکوٹ ملتان، سے براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ فیصل آباد سے کنکٹینگ پروازوں کے ذریعے عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔جس کے بعد پی آئی اے بعد از حج آپریشن کا آغاز 20 جون سے ہوگا اور اس کا اختتام 21 جولائی کو ہوگا۔