این ای148 ضمنی الیکشن 19 مئی کو ہوگا، شیڈول جاری

پیر 8 اپریل 2024 22:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 ملتان میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے ،کاغذات نامزدگی 17اپریل سے جمع کئے جائیں گے جبکہ پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے ملتان کے حلقے این اے 48 میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے جس ے مطابق کاغذات نامزدگی 17 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 22 اپریل تک کی جائے گی اپیلیٹ ٹریبیونلز 26 اپریل تک کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلے دیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 26 اپریل کو شائع کی جائے گی جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشان 29 اپریل کو الاٹ کیے جائیں گے واضح رہے کہ این اے 148 ملتان کی نشست یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

۔۔۔۔اعجاز خان