پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے عید پر پولیو کی روک تھام کے لئے خصوصی پلان کی منظوری دے دی

ةخصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں تعینات کر دی گئیں پنجاب بھر میں 92 سائٹس پر قطرے پلائے جائیں گے

پیر 8 اپریل 2024 22:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے عید پر پولیو کی روک تھام کے لئے خصوصی پلان کی منظوری دے دی جس کے تحت خصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں تعینات کر دی گئیں پنجاب بھر میں 92 سائٹس پر قطرے پلائے جائیں گے خصوصی پوائنٹس پر 500 سے زائد پولیو ورکر ڈیوٹی انجام دیں گے پولیو ویکسینیشن سائٹس سے پولیو کے پھیلاو کو روکنے مدد ملے گی پنجاب میں 8 ماحولیاتی نمونے مثبت آچکے ہیں پولیو وائرس سے بچوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں تمام نمونوں میں پایا جانے والا وائرس بیرونی ہے لاہور، ملتان، راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ اوکاڑہ، فیصل آباد اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے خصوصی پوائنٹس پر پولیو ٹیمیں 20 اپریل تک تعینات رہیں گی پلان کے تحت امپوریم مال پر خصوصی پولیو پوائنٹ کا افتتاح کیا گیا پولیو پروگرام کے سربراہ خضر افضال نے کہا کہ پولیو پوائنٹ کا والدین کی جانب سے خیر مقدم کیا گیاپولیو پوائنٹس کا فیصلہ وائرس کے تناظر میں کیا گیا ہے پولیو ٹیمیں عید کی چھٹیوں پر بھی کام کریں گی اورہر بچے کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مہمان بچوں کو خصوصی طور پر قطرے پلائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ عید پر لوگ بڑے پیمانے پر سفر کریں گے اور سفر کے دوران پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے یہی وجہ ہے کہ عید پر اہم بس اڈوں، ریلوے سٹیشنوں پر پولیو کاونٹرز قائم کئے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں، پارکوں میں بھی قطرے پلائے جائیں گے۔