Live Updates

تحریک انصاف کور کمیٹی کی جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بانی چیئرمین کے میڈیکل چیک اپ سے روکنے کی مذمت

عدالت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نوٹس لینے اور ڈاکٹر عاصم کو ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازات فراہم کرنے کی استدعا

پیر 8 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2024ء) تحریک انصاف کور کمیٹی نے جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو بانی چئیرمین عمران خان کے میڈیکل چیک اپ سے روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عدالت سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیکل چیک میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کا نوٹس لینے اور ڈاکٹر عاصم کو ان کا طبی معائنہ کرنے کی اجازات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کور کمیٹی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف جیوڈیشل کونسل میں دائر کردہ ریفرنس کی شدید مذمت کی اور کہاکہ جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف مس کنڈکٹ کا ریفرنس ججز کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کی حکومتی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہاکہ عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت کا انکشاف کرنے والے معزز جج صاحبان کو دھمکی آمیز خطوط کی ترسیل کے بعد ایک مخصوص جج کے خلاف مِس کنڈکٹ کا ریفرنس عدلیہ مخالف منظم منصوبے کا شاخسانہ ہے۔کور کمیٹی تحریک انصاف نے کہاکہ چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو براہِ راست اور بِالواسطًہ ہراساں کرنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئیاس منظم مہم کے ذمہ داران کا تعین کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات