&سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ادارے کی بہتری کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن میں بائیو میٹرک اور فیشل ڈیٹیکشن پر مبنی جدید ترینا ٹائم اٹینڈینس مشینوں کی تنصیب کا آغاز کردیا

پیر 8 اپریل 2024 21:25

ق*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2024ء) سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ادارے کی بہتری کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن میں بائیو میٹرک اور فیشل ڈیٹیکشن پر مبنی جدید ترینا ٹائم اٹینڈینس مشینوں کی تنصیب کا آغاز کردیا ہے جس کی بدولت تمام ملازمین کی حاضری کو یقینی بنایا جائے گا اور اس ضمن میں ملازمین کی ڈیجیٹل حاضری حاصل کرنے کے لیے جدید ٹائم سسٹم بمع کیمرے اور مرکزی آن لائن سسٹم کی تنصیب کا عمل 70 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، اس ضمن میں ڈائریکٹر آئی ٹی واٹر کارپوریشن عبد الغنی شیخ نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر یہ عمل نافذ کیا گیا ہے تاکہ ملازمین کی حاضری کو مکمل یقینی بنایا جائے اور ملازمین کی مکمل بائیو ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے تاکہ انکے مسائل جلد حل ہوسکے، انہوں نے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے ٹوٹل مختلف 40 دفاتر ہے جن میں 210 ڈویڑنز موجود ہیں ان دفاتر میں 70 فیصد ڈیجیٹل حاضری کی مشینیں نصب کی گئی ہے اور ان دفاتر میں انٹرنیٹ سروس کی تنصیب بھی جاری ہے اور واٹر کارپوریشن کے ٹوٹل 9350 ریگیولر ملازمین میں سے 70 فیصد ملازمین انرولمینٹ مکمل کی گئی ہے جبکہ باقی ملازمین کی انرولمینٹ کا عمل جاری ہے جس کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، انکا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن میں تمام دفاتروں میں ٹائم اٹینڈینس سسٹم کے ساتھ ساتھ اسٹینڈ بائی نظام کے تحت یو پی ایس اور آؤٹ اسٹیشن کے دفاتروں میں سولر انرجی سسٹم بھی نصب کیا جائے گا تاکہ بجلی کی عدم فراہمی یا لوڈ شیڈنگ کے دوران مذکورہ بلا حاضری کے سسٹم کو فعال رکھا جاسکے، انہوں نے بتایا کہ ملازمین کی ڈیجیٹل حاضری کا اصل مقصد سندھ حکومت کے دیگر محکموں کی طرح ملازمین کی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت حاضری کو ممکن بنانا ہے اور اس کے مطابق ملازمین کو بروقت تنخواہیں بھی ادا کی جائے گی اس کے علاؤہ اس سسٹم کی مدد سے گھوسٹ ملازمین کا پتا لگانا بھی مقصود ہے بشمول اٴْن ملازمین کے جو ایک وقت میں دو اداروں سے تنخواہیں لے رہے ہیں واضح رہے کہ ایسے ملازمین کی نشاندھی پر ضابطہ اخلاق کے تحت ان کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، انکا مزید کہنا تھا کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی خصوصی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کے تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کی بہتری کے لیے اچھے اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ ملازمین کے مسائل بروقت حل کیے جاسکے جس کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

#

متعلقہ عنوان :