پاکستان کے وہ علاقے جہاں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر نہیں آئے گا
منگل کے روز غروب آفتاب کے وقت ملک کے کئی علاقوں میں موسم ابر آلود ہو گا، ان علاقوں میں چاند کا نظر آنا انتہائی مشکل ہو گا
محمد علی پیر 8 اپریل 2024 23:16
(جاری ہے)
اسی لیے سعودی عرب میں پیر کے روز شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد پاکستان میں ماہرین فلکیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ہی دن عید الفطر منائے جانے کے واضح امکانات ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کا واضح امکان ہے، کل بروز منگل 9 اپریل کو پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت سائنسی آلات کی مدد سے چاند دیکھا جا سکے گا۔ تاہم ملک کے شمالی علاقوں میں موسم خراب ہونے کے باعث ان علاقوں میں چاند نظر آنا انتہائی مشکل ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ شمالی علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے ان علاقوں میں چاند نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں پیر 8 اپریل کو شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کل 8 ممالک عید الفطر کی حتمی تاریخ کا اعلان کر چکے۔ آسٹریلیا وہ ملک ہے جہاں پیر کے روز سب سے پہلے عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا گیا، آسٹریلین فتوٰی کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان کر دیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق مملکت کے کسی علاقے سے شوال کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی، لہذا رمضان المبارک کے 30 روزوں کے بعد عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، بحرین، ایران اور برطانیہ میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ سے قبل ہی عرب میڈیا نے سعودی عرب میں ماہرین فلکیات نے آج شوال کا چاند نظر نہ آنے کا امکان ظاہر کیا تھا، اس ضمن میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اس لیے مملکت میں عید الفطر بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے سعودی ماہر فلکیات اور رویت ہلال کمیٹی کے رکن عبد اللہ الخضیری نے کہا کہ پیر 29 رمضان 8 اپریل کو عید کا چاند دیکھنا نا ممکن ہے کیوں کہ فلکی حساب سے آج چاند سورج سے 12 منٹ پہلے ڈوب جائے گا یہی وجہ ہے کہ 29 رمضان کو چاند کا نظر آنا ناممکن ہے جب کہ منگل 30 رمضان 9 اپریل کو عید کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، منگل 30 رمضان کو عید کا ہلال 54 منٹ تک افق پر رہے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں اجلاس ہوگا، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی ممبران اور محکمہ موسمیات سپارکو سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.