بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کوعید الفطرکے ایام میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

منگل 9 اپریل 2024 12:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو عید الفطرکے ایام میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور فیسکو، لیسکو، میپکو، حیسکو، گیپکو، آئیسکو سمیت تمام ڈسکوز کے چیف ایگزیکٹو ز سے کہاہے کہ وہ عیدالفطراور ٹرو کے روز لوڈشیڈنگ سے اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

واپڈا ترجمان کے مطابق تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کوچاند رات کے موقع پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بازاروں میں چاند رات پرعید شاپنگ کیلئے آنیوالے فرزندان اسلام خصوصاً خواتین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔