وزیراعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے، خالد مقبول صدیقی

منگل 9 اپریل 2024 14:22

وزیراعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے، خالد مقبول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائیتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کوئی بھی تنہا ملک ترقی نہیں کرتا بلکہ پورا خطہ ترقی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ 25، 30 سال میں ہمارے خطے نے بھی ترقی کی مگر ہم اپنے خطے میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں یہ بڑا فاصلہ طے کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنس یہ کہتی ہے کہ تعمیر و ترقی کی دوڑ میں 1 ارب لوگ غیر ضروری نا ہوجائیں، اگر ہم آئینے کے سامنے کھڑے ہوں گے تو یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ لہذا تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے اور ہر جگہ کو تعلیم سے بھر دینا چاہیے۔