پی پی پی رہنما علی حیدر گیلانی کی نو منتخب چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد

منگل 9 اپریل 2024 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی نے یوسف رضا گیلانی اور سید آل ناصر کو بلا مقابلہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 60 کے تحت چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ضروری تھا۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹرز کی ایک بڑی تعداد باہمی افہام و تفہیم سے بلا مقابلہ منتخب ہوئی جبکہ کے پی حکومت کی ذاتی ضد اور انا کے باعث وہاں سینیٹ الیکشن نہیں ہو سکے۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے منہ سے سینیٹ الیکشن کے التوا کا مطالبہ جائز نہیں،پیپلز پارٹی مرکز کی طرح پنجاب میں بھی اتحادی حکومت کا بھر پور ساتھ دے گی۔