مزدوراتحاد لیبر یونین ایسٹ کے جنرل سیکرٹری فلک شیر بوٹا کے انتقال پر مزدور رہنماؤں کی تعزیت

منگل 9 اپریل 2024 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر فیاض قاضی کے بڑے بھائی ریٹائر پروفیسراسکن اسپتال بقضائے الہی سے دل کا دورہ پڑنے کے بعد مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے انکی نماز جنازہ کلفٹن مسجد صدیق میں ادا کی گئی اور تدفین ڈیفنس قبرستان میں عمل میں آئی۔نماز جنازہ میں افسران وملازمین،عزیزواقارب،دوست احباب کے علاوہ الائنس کے صدر سید ذوالفقار شاہ ،جنرل سیکریٹری گل اسلام،ملک اعجاز،محمدعمران،عباس احمداور دیگر نے شرکت کی۔

جبکہ مزدور اتحاد لیبر یونین ایسٹ کے جنرل سیکرٹری فلک شیر بوٹا اچانک دل کادورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔انکی آخری رسومات سیونتھ ڈے چرچ عیسی نگری میں ادا کرکے نصرت بھٹو کالونی مسیحی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

(جاری ہے)

الائنس کے یونین رہنماؤں الیاس سندھو،امجد غوری،الیاس مٹو،پرویز عنایت،خالد صادق،فیاض کھوکھر نے مرحوم کے گھر جاکر الائنس کی قیادت کی جانب سے تعزیت کی۔

سولڈویسٹ ایسٹ کے ڈائریکٹر فیاض قاضی کے بڑے بھائی اور سولڈ ویسٹ کے یوسی مقدم وجنرل سیکرٹری مزدور اتحاد یونین ایسٹ کے جنرل سیکرٹری فلک شیر بوٹا کے انتقال پر الائنس کے رہنماؤں سیدذوالفقارشاہ،گل اسلام،ملک اعجاز،الیاس سندھو،امجد غوری،الیاس مٹو،قیصر مسیح ،خالد صادق،راجہ عاصم شہزاد،عباس احمد،عمران علی، اور دیگرنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔