محکمہ بہبود آبادی کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر اسے عوام میں خاص اہمیت حاصل ہوگئی ہے، ڈی جی پاپولیشن

منگل 9 اپریل 2024 20:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وچیف ایگزیکٹو پی پی آئی ایف ثمن رائے نے کہا ہے محکمہ بہبود آبادی پنجاب کواس کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر عوام میں خاص اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کی نظروں میں اس محکمہ کی کارکردگی صفر کے برابر تھی۔گزشتہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں اس محکمہ کو جس محنت اور لگن کے ساتھ عوام میں روشناس کرایا گیا اس کی مثال کبھی مل نہ پائے گی۔

(جاری ہے)

انتہائی محنت کے ساتھ صوبہ بھر کے پاپولیشن ویلفیئر ا فسران و اہلکاران اور صحت سے وابستہ خواتین و حضرات کو تربیت دی گئی اور انہیں مختلف ریفریشرکورسز کے ذریعے فعال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاپولیشن ویلفیئر کے افسران و اہلکاران کی ترقی کے عمل کو ان کی کارکردگی سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ محکمہ میں سخت مانیٹرنگ کے عمل سے کام نہ کرنے والوں سے بھی سخت با ز پرس کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔صوبہ بھر میں اب پاپولیشن ویلفئیرڈیپارٹمنٹ کی بہترین کاموں پر پہچان قائم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ڈ ینگی،پولیو،بچوں و خواتین و مرد حضرات کی کسی بھی آگاہی مہم میں پاپولیشن ویلفئیر افسران عوام کو شعور و آگاہی میں پیش پیش ہیں۔