صوبائی حکومت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنرایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت عید الفطرکے موقع پر تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

منگل 9 اپریل 2024 20:27

؛پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) صوبائی حکو مت کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر صدارت عید الفطر کے موقع پر تیاریوں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو سروسز کی فراہمی کے حوالے سے امور زیر بحث آئے،سیاحوں کی آمد، سکیورٹی کی فراہمی اور ٹریفک کے حوالے سے متعلقہ افسران کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں،گلیات اور دیگر تمام ہسپتالوں میں سٹاف اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں،ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144کا نفاز، پولیس کو کاروائی کی ہدایات۔

شہری عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں،موٹر سائیکل ون ویلنگ اور اوو سپیڈنگ پر دفعہ 144 کا نفاذ، پولیس کو کاروائی کی ہدایات،سجیکوٹ اور دیگر پانی کی آبشاروں اور زخیروں میں تیراکی پر دفعہ 144 کا نفاز، پولیس کو کاروائی کی ہدایات،سیاحتی مقامات پر کشتی میں بغیر لائف جیکٹ کے سفر پر دفعہ 144 کا نفاذ، پولیس کو کاروائی کی ہدایات،پریشر ہارن کے استعمال پر دفعہ ا144 کا نفاذ، پولیس کو کاروائی کی ہدایات،کیبل کار، چیئر لفٹ، ڈولی لفٹ کی فٹنس سرٹیفکیٹ/ این او سی کے بغیر آپریشن پر دفعہ 144 کا نفاذ، پولیس، ٹی ایم ایاور ایم وی ای اور مجسٹریٹس کو کاروائی کی ہدایات کی۔

(جاری ہے)

عید الفطر کے موقع پر تیاریوں کے جائزے کے حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر کانفرنس روم منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید کی نماز کے دوران سکیورٹی کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد، ٹریفک مینجمنٹ، گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر سہولیات کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ، ایریل فائرنگ کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 پر عملدرآمد، واٹر فال اور پانی کے ذخیروں میں داخلے پر پابندی،ون ویلنگ، کیبل کاروں/ لفٹوں کی این او سی کے بغیر ورکنگ، پریشر ہارن کے استعمال، آبشاروں، چشموں اور واٹر باڈیز پر نہانے پردفعہ 144 کا نفاذ، سی اینڈ ڈبلیو اور جی ڈی اے کو ہیوی مشینری کے ساتھ سڑکوں کی ہمہ وقت کھلا رکھنے کی ہدایت، ٹورسٹ فسیلیٹیشن سینٹر پر سیاحوں کو معلومات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

پارکس میں جھولوں کے لیے بجلی کی ہمہ وقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ موٹر وہیکل اگزامینر اور ایڈیشنل اے سیز کو کیبل کاروں کی جانب سے فٹنس سرٹیفکیٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ ریسکیو 1122 کو سٹاف اور گاڑیوں کی دستیابی کی ہدایات۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو تمام ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پرسٹاف کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظرہیلتھ سینٹرز پر سٹاف اور ادویات کی ہمہ وقت فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ فارنرز کی سکیورٹی اور دیگر تمام سکیورٹی امور کے حوالے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاو کے لیے دفعہ 144 کے علاوہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ہوائی فائرنگ کے حوالے سے علاقے کی مساجد میں اعلانات کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے شہریوں سے گزارش بھی کی کہ ایسے افراد کی نشاندہی کی جائے تا کہ متعلقہ افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اپنے پیغام میں تمام شہریوں کو عید کی ایڈوانس مبارک بھی دی اور تمام ڈیپارٹمنٹس کو میونسپل اور دیگر تمام سوک سروسز کی ہمہ وقت فراہمی اور رابطہ نمبروں پر ریسپانس یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد طارق محمود خان، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ڈائریکٹر ٹیکنیکل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی زاہد کاظمی، نمائندہ موٹر وہیکل اگزامینر، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ، ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد، ریسکیو 1122، نمائندہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی، پولیس، لااینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز اور دیگر محکمہ جات کینمائندوں نے شرکت کی۔

عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتطامیہ کی جانب سے 24/7 کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں شہری کسی بھی شکایت کا اپنی قیمتی آرا کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ضلعی کنٹرول روم فون نمبر: 09929310553پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی 24/7 کنٹرول روم فعال رہے گا۔پولیس کنٹرول روم فون نمبر: 09929310033اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کی سروسز بھی ہمہ وقت بحال رہیں گی اور شہریوں کو ہمہ وقت سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ریسکیو 1122 فون نمبر: 1122تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی شکایت یا اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ سروسز کی فراہمی اور شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے۔