سعودیہ کا ڈیپازٹس 3 سے بڑھا کر5 ارب ڈالرکرنے کا فیصلہ

سعودی عرب آئل ریفائنری اورتانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کریگا، سی ای او عریبیہ ہولڈنگ کمپنی

منگل 9 اپریل 2024 21:30

سعودیہ کا ڈیپازٹس 3 سے بڑھا کر5 ارب ڈالرکرنے کا فیصلہ
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمدتیزکردیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں اور پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالرکے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

محمد القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھاکر 5 ارب ڈالرکریگا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کریگا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے وسیع سمجھوتے کاحصہ ہیں۔

(جاری ہے)

محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں 21 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے لیے بات چیت کر رہاہے، اس منصوبیکے تحت تانبیکی کان پر 7 ارب ڈالر اور ا?ئل ریفائنری پر 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی یہ سرمایہ کاری پاکستان سے اقتصادی تعلقات بڑھانے کا مثبت اقدام ہے، اس سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔محمد القحطانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ان سمجھوتوں کوپاک سعودی تعلقات کے لییتاریخی سنگ میل قراردیا ہے۔