انٹرکالج رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کامیاب رہا، اسے مزید توسیع دیں گے، محسن نقوی
منگل 9 اپریل 2024 22:33
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کی کامیابیوں میں سے ایک کامیابی ڈسٹرکٹ ٹیموں کی طرف سے کھلاڑیوں کی نمایاں تعداد کا انتخاب ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑی جتنا زیادہ وقت ٹریننگ اور میچ کے مقامات پر گزاریں گے وہ اتنا ہی بہتر بنیں گے جس سے ان کے کلبوں، علاقوں اور ملک کو فائدہ پہنچے گا۔محسن نقوی نے توقع ظاہر کی کہ مزید تعلیمی ادارے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے آمادہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور اسلام آباد کے فائنل کے دوران قابل ذکر بات والدین کی پرجوش شرکت تھی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد کرکٹ کے مقامات میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں کرنا ہے تاکہ نوجوانوں کو کرکٹ میں کریئر بنانے پر غور کرنے کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ محسن نقوی نے جیتنے والے کالجوں کو مبارکباد اور شریک تمام کالجوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی پرزور حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ماضی کی طرح فعال کردار ادا کرے۔ پی سی بی کے ساتھ ان کا تعاون بہت ضروری ہے کہ وہ ہمیں مکمل سپورٹ کریں۔ یہ تعاون ہمیں ایک ایسا ایونٹ کرنے کے لیے اہم ہے جو ہماری قوم کی صحیح معنوں میں نمائندگی کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے پہلے انٹرکالج رمضان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 63 میچز کھیلے گئے جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 21.21میچز منعقد کیے گئے، پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن نے اپنے نیٹ ورک پر آٹھ میچ نشر کیے۔کراچی میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں جناح کالج نے عید گاہ سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں گورنمنٹ کالج بی 36 لانڈھی کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور میں پنجاب کالج نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کو ایل سی سی اے گراونڈ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ اسلام آباد میں آئی ایم پی سی سی کالج ایچ ایٹ فور نے ویسٹ منسٹر کے خلاف 63 رنز سے کامیابی حاصل کی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: مصباح الحق نے 'تجربہ کار' محمد عامر کے انتخاب کی حمایت کی
-
انگلش پریمیئر لیگ ، چیلسی اور مانچسٹریونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے
-
مصباح الحق نے رضوان کی جگہ صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلانے کی حمایت کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، پاک بھارت ٹاکرے کی میزبانی کرنے والا نیویارک کا سٹیڈیم تیار
-
ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا ‘ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
-
سچن ٹنڈولکر کے قریب ترین سیکیورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی
-
سندیپ لامیچنے کو ریپ کیس میں کلین چٹ مل گئی، نیپال کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے اہل
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: آئی سی سی نے ناظرین کی آسانی کیلئے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا
-
صائم ایوب کی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی جائے: رمیز راجہ کا مشورہ
-
بابر اعظم نے حسن علی کو تیسرا ٹی ٹونٹی کھلانے کی وجہ بتا دی
-
رمیز راجا ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم کا اعلان نہ کرنے پر برس پڑے
-
آئرلینڈ کے خلاف سیریز سے کارکردگی میں بہتری آئی، بابراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.