سرکاری سکولوں میں ناچ گانوں کے لازمی قراردیناشرمناک ہے، عبدالستارچشتی

منگل 9 اپریل 2024 23:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) مرکزی جمعیت علمااسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے نظامت تعلیمات کی جانب سے سرکاری سکولوں میں ناچ گانوں کے لازمی قراردینے کی شرمناک نوٹیفکشین کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اسلام کے نام پربننے والے ملک میں اسلام مخالف قوانین کے اجرا شہدا پاکستان کے خون سے کھلی غداری ہے قوم سرکاری تعلیمی اداروں میں بچے بچیاں ڈم ناچ گانے گلوکار ادا کار بننے کیلئے نہیں بلکہ قوم ملک کے بہترین خدمت گاربننے کیلئے بھج رہے ہیں اورموجودہ حکمرانوں نے ناچ گانے کی نوٹیفکشن کی تعلیمی اداروں فلم انڈسٹری بنادیا ہے جسکی جتنی مذمت کیاجائے کم ہے انھوں اگرکسی نے بچوں کواداکار بنانا یاڈانسر بنانا ہے تو وہ بچے سکولوں نہیں فلمی انڈسٹری بھیج دینگے انھوں نے کہاکہ حکومت سرکاری سکولوں میں ناچ گانوں کی نوٹیفکش جاری کرنیوالوں کوبرطرف کرکے انھیں نوکریوں سے فارغ انھیں ایکٹروگلوکاربننے فلم انڈسٹری بھیجاجائے ایسے آفیسران کے محکمہ تعلمات کے ماتھے پربدنماداغ ہے جمعیت نظریاتی پاکستان ملکی تعلیمی اداروں کے ناچ گانوں کی نہیں حقیقی تعلیمی اداروں کے حثیت کوبحال رکھیں گے۔