مانسہرہ پولیس کی منشیات ڈیلرز کے خلاف کاروائیاں،90 سے زائد ملزمان گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 23:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے دس یوم میں 90 سے زائد منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر کے 115 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر تمام تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گزشتہ دس دنوں میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات ڈیلرز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 90 سے زائد ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جن کے قبضہ سے 115 کلو 366گرام چرس، 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 6 کلو آئس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے جیل روانہ کر دیا گیا ہے۔