پتوکی،تین کس ملزمان شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار ہوگئے ،مقدمہ درج

منگل 9 اپریل 2024 23:19

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) پتوکی تین کس ملزمان شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے علاقہ نتھے جاگیر میں محمد نواز گھر میں سویا ہوا تھا کہ رات کے وقت محمد امین معہ دو کس نامعلوم شخص آئے جو شہری نوازکی بیوی شازیہ بی بی کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرکے لے گئے تھانہ صدر پھولنگر پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔