ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا

منگل 9 اپریل 2024 23:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے عید الفطر کیلئے ایمرجنسی پلان جاری کر دیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 ایبٹ آباد عارف خٹک کی زیرصدارت منگل کو عیدالفطر کے حوالے سے خصوصی اجلاس ضلعی آفس میں منعقد ہوا جس میں ایمرجنسی آفیسر حفیظ الرحمن،ٹرانسپورٹ مینٹیننس انسپکٹر،اسٹیشن ہاؤس انچارج اور کنٹرول روم انچارج نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام افسران اور اسٹیشن ہاؤس انچارج اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر موجود رہیں گے جبکہ آن کال ڈیوٹی آفیسرز 24 گهنٹے الرٹ ہونگے،عید الفطر کے موقع پر نماز عید کے دوران بھی ریسکیو 1122 ہائی الرٹ رہے گی اور پولیس کے ہمراہ اپنی خدمات سرنجام دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ریسکیو اہلکار سیاحتی مقام نتھیاگلی،ایوبیہ میں بھی سیاحوں کی مدد کے لیے موجود رہیں گے ۔ اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں رہتے ہوئے اپنی خدمات فراہم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :