بھارت میں قیمے والا سموسہ بیچنے کے الزام میں مسلمان دکاندار گرفتار

منگل 9 اپریل 2024 20:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) بھارتی ریاست گجرات میں سموسوں میں گائے کا گوشت استعمال کرنے پر مسلمان دکاندار کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر وڈودرا میں پولیس نے مشہور سموسے کی دکان پر چھاپہ مارا کر 101کلو گائے کا گوشت برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے 161کلو کچے سموسے بھی قبضے میں لے لئے اور دکان مالک سمیت 7ملازمین کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیل کی گئی دکان کے سموسے پورے شہر میں مشہور ہیں اور دکان سے کچے سموسے بھی پورے شہر سپلائی کر کے کئی مقامات پر فروخت ہوتے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دکان مالک کے پاس وزارت فوڈ سیفٹی کا اجازت نامہ بھی نہیں ہے ،نہ ہی سموسہ شہریوں کو گائے کے گوشت کا بتا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :