غزہ ،اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 153فلسطینی شہید

منگل 9 اپریل 2024 20:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2024ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 153فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی تعداد 33ہزار 360ہوگئی ہے، بیان کے مطابق7اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 75ہزار 993فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے ابتک اسرائیلی حملوں سے غزہ میں 8ہزار افراد لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :