پاکستان کے ساتھ لازوال وابستگی کا اظہار ، مقبوضہ جموںوکشمیر کے مسلمان عید پاکستان کیساتھ منارہے ہیں

جمعہ 12 اپریل 2024 08:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے مسلمان نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ساتھ اپنی لازوال وابستگی، محبت وعقیدت کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بجائے عیدالفطر مملکت خداداد کے ساتھ منائی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام سمیت علمائے کرام نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے شوال کا چاند نظر آنے کے اعلان کے فوراً بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں عیدالفطر منانے کا اعلان کیا۔پاکستان کے ساتھ عید منانے کی یہ روایت کشمیری اور پاکستانی عوام کے درمیان عظیم دینی اور ثقافتی رشتے کا عکاس ہے۔