چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثہ پر اظہار افسوس

جمعہ 12 اپریل 2024 10:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ المناک حادثہ کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے، حادثہ میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں ، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔