Live Updates

16 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو قریشی

پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے شاہ محمودقریشی اور عمران خان سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے،اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 12 اپریل 2024 13:49

16 اپریل کو امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی،مہر بانو ..
راولپنڈی(اردو پوائنٹ  اخبار تازہ ترین-   12اپریل  2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا کہنا ہے کہ 16 اپریل کو سائفر سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت ہے، امید ہے پراسیکیوشن مزید بہانہ بازی نہیں کرے گی۔اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی، بیٹی مہر بانو قریشی اور گوہر بانو قریشی شامل تھے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل میں اپنے اہل خانہ سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اڈیالہ جیل میں اہلخانہ کے ہمراہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے اس لئے شاہ محمودقریشی اور عمران خان سائفر کیس میں بری ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پیر ہماری اپنے والد شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی تھی اور انکی صحت بالکل ٹھیک تھی۔

شاہ محمود قریشی بہہت پرامید ہیں ان کو یقین ہے کہ عدالت ان کے ساتھ مکمل انصاف کریگی۔ ان کو ملک میں انصاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ اتنے کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، 6 بہادر ججز آئین کی بالادستی کیلئے کھڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہو گئے ہیں تو اس کو دیکھ کر سب کے حوصلے بڑھے ہیں۔مہربانو قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس کرب سے گزرنے کے باوجود ہم پاکستان کو مضبوط،مستحکم اور حقیقی طور پر جمہوری اور انصاف پسند ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی چاہتے ہیں کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہو۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات