کراچی،امارات، کویت، عمان، بحرین کا ایس آئی ایف سی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار

جمعہ 12 اپریل 2024 14:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات، کویت، عمان اور بحرین نے ایس آئی ایف سی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتھی کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں عید ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کے اعزاز میں عید ڈنر میں 17 ممالک کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔قونصل جنرلز نے سندھ کے ایس آئی ایف سی منصوبوں میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں ایس آئی ایف سی منصوبوں کو پورا تحفظ دیں گے، ا یس آئی ایف سی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا، ہر سہولت دیں گے۔