پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے عید کے موقع پر کراچی، لاہور اور اسلام آبادسے سکردو کے لئے تین پروازیں چلائیں

جمعہ 12 اپریل 2024 17:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2024ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے) نے مسافروں کی سہولت کے لئے عید کے موقع پر سکردو کے لئے تین پروازیں چلائیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق عید کے دن سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تین پروازیں موصول ہوئیں جن میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ایک ایک پرواز روانہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ایئربس 320 کے تینوں طیارے یکے بعد دیگرے 15 سے 20 منٹ کے وقفے سے متعلقہ ہوائی اڈووں سے روانہ ہو کر سکردو ایئر پورٹ پر پہمچیں۔ ترجمان نے کہا کہ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ انٹرنیشنل آپریشنز کا29 اپریل سے آغاز کرنے جا رہا ہے ۔ دبئی۔اسکردو بین الاقوامی طے شدہ پروازیں بھی پی ائی اے آپریٹ کرے گی۔ سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 29 اپریل سے دبئی اور سکردو کو ملانے والی بین الاقوامی پروازوں کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔