عید الفطر اور رمضان المبارک میں امن کی صورتحال بہتر رہی ،عباس بادامی

جمعہ 12 اپریل 2024 18:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جعفریہ حج فاؤنڈیشن کے صدر غلام عباس بادامی نے کہا کہ عید الفطر اور رمضان المبارک خاص طور پر یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام ،یوم القدس ،اعتکاف کے اجتماعات ،تراویح کی محافل ،ہفتہ قرآن اور عید الفطر کے اجتماعات پر سیکیورٹی اداروں نے بہتر انتظامات کئے ،اس سلسلے میں ہر پاکستانی پولیس رینجرز اور افواج پاکستان کے جوانوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ ہر محب وطن جانتا ہے کہ بد امنی ،افراتفری اور مار دھاڑ کی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچا لہٰذا ضروری ہے کہ ملک میں بسنے والے تمام طبقات اور مختلف مکاتب فکر کے مسلمان متحد ہوکر سازشوں کا مقابلہ کریں اور افراتفری اور انتشار کی سیاست ترک کی جائے،رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اس سلسلے میں سیاسی و مذہبی رہنماء اور سیاسی جماعتیں بھی اپنا کردار ادا کریں کیونکہ ہمیں وطن عزیز کی بقاء سب سے زیادہ مقدم ہے لہٰذا کسی بھی ایسے قدم اٹھانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا جائے کہ وطن عزیز کو کسی قسم کا نقصان نہ ہو ۔