جیکب آبادمیں عید کے ایام میں بھی شہری محفوظ نہ رہے ، رہزنی کی وارداتیں، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

متعدد وارداتوں میںشہری موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون سے محروم، متاثر شہری کا احتجاج قومی شاہراہ دھرنا دیکر بلاک کردیا

جمعہ 12 اپریل 2024 18:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) جیکب آبادمیں عید کے ایام میں بھی شہری محفوظ نہ رہے ، رہزنی کی وارداتیں، مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ، متعدد وارداتوں میںشہری موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون سے محروم، متاثر شہری کا احتجاج قومی شاہراہ دھرنا دیکر بلاک ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کے ایام بھی شہری محفوظ نہ رہے ڈاکوئوں کی جانب سے شہریوں کو لوٹا جاتا رہا جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں شہری ظہیر احمد لہر سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے دو ڈاکوئوں کا تعاقب کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں پولیس نے ساجد عرف ڈیول ولد حج چانڈیو سکنہ شکارپور کو موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا جبکہ ایک ڈاکوعبداللہ چانڈیو کو زخمی حالت میںگرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے ایس ایس پی سلیم شاہ کے مطابق ہلا ک و زخمی ڈاکو کے قبضے سے دو بنا لائسنس کے پستولز برآمد ہوئے ہیںزخمی ڈاکو بھی بعد ازاں تشویشناک حالت میںلاڑکانہ لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقع کا مقدمہ آباد تھانے پر درج کیا گیا ہے، جبکہ صدر تھانہ کی حدود بائی پاس پل کے قریب مسلح افراد شہباز دہرپالی سے نئی سی ڈی موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، مولاداد تھانے کی حدود میں نئوں واہ کے قریب مسلح افراد انسپکٹر اسرار کھوسو سے 60نقدی چھین کر لے گئے علاوہ ازیں سول لائین تھانہ کی حدود کریم آباد محلہ سے حاکم راہوجو کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی جس کے خلاف متاثرنے اہل محلہ کے ہمراہ جمالی واہ نہر کے قریب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر سخت احتجاج کیا دھرنے کی وجہ سے روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے سخت نعریبازی کرتے ہوئے مسروقہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ۔