سکھر پولیس نے سائیٹ ایریا قتل کیس کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا

جمعہ 12 اپریل 2024 18:45

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) سکھر پولیس نے سائیٹ ایریا قتل کیس کا سراغ لگا کر مرکزی ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا ، ترجمان سکھر پولیس محمد بخش بلوچ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عابد بلوچ کے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے سکھر پولیس نے سائیٹ ایریا میں قتل ہونے والا مقتول صدام حسین ابڑو کے قتل کامعاملہ 12گھنٹوں میں حل کر کے قتل میں ملوث اصل مرکزی ملزم زبیر احمد کو آلہ قتل سمیت گرفتا ر کر لیا ہے ترجمان سکھر پولیس کے مطابق گذشتہ رات دیرگئے مقتول صدام علی ابڑو کو کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس پر ایس ایس پی سکھر نے واقعے کا نوٹس لیکر ایس ایچ او سائٹ ایریا کو ملزمان کی گرفتاری کی لئے فوری احکامات جاری کئے ایس ایچ او سائٹ ایریا نے موثر حکمت عملی کہ تحت ملزم کو واقعی کہ 12 گھنٹے کہ اندر آلہ قتل کہ ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :