حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 12 اپریل 2024 20:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پنجگور میں پارٹی کے تحصیل جوائنٹ سیکرٹری و یو سی گرمکان کے کونسلر صدام بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کے شہادت اور دو افراد کے زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قاتلوں کی گرفتاری میں بے بس نظر آ رہی ہے حکومت امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرائے گئے دریں اثناء پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نذیر بلوچ ، سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، مرکزی کابینہ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے شہید صدام شفیع کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔