ڑ*نوشہرہ راضی نامہ کروانے والے جرگہ میں زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل

]فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت چار افراد شدید زخمی Q ہسپتال منتقلی کے دوران ایک جابحق ہوگیا

جمعہ 12 اپریل 2024 20:45

‘نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اپریل2024ء) نوشہرہ راضی نامہ کروانے والے جرگہ میں زبانی تکرار مسلح تصادم میں تبدیل ۔فائرنگ سے ایک راہگیر سمیت چار افراد شدید زخمی ہسپتال منتقلی کے دوران ایک جابحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں انسپکٹر عنایت امجد کے مطابق نوشہرہ کلاں کے علاقے نواں کلے زرین آباد میں دو گروپوں کے درمیان مقامی مشران راضی نامہ کروا رہے تھے ۔پولیس کے مطابق جابحق لال محمد کو تشویش حالت میں قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگیا۔پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔